ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی اور موسلادھار بارش کے ساتھ گرج اور بجلی کی چمک کی محکمہ نے انتباہ دیاہے
حیدرآباد۔ مذکورہ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ کے روز تلنگانہ میں 23جون کے روز گرج اورچمک کا انتباہ جاری کیا ہے۔
ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی اور موسلادھار بارش کے ساتھ گرج اور بجلی کی چمک کی محکمہ نے انتباہ دیاہے۔
اپنی ہفتہ واری بلٹن میں ائی ایم ڈی نے کہاکہ تلنگانہ کے اضلاع سدی پیٹ‘ جنگاؤں‘ یادادری بھاؤا نگر‘ میدک اور میڑچل‘ ملکاجگیری کے دوردارز کے علاقوں میں بھاری بارش کا امکان بہت زیادہ ہے۔
ایک علیحدہ بیان میں تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ایس ڈی پی ایس) نے کہاکہ وقار آباد ضلع کے پیدی میول ضلع میں ہفتہ کیر وز25.4فیصد بارش درج کی گئی ہے جو اوسط 1.0ایم ایم سے کے عین خلاف ہے۔
ٹی ایس ڈی پی ایس نے کہاکہ وقار آباد ضلع کے کچھ مقامات پر 15.6اور64.4ایم ایم کے درمیان ہلکی بارش درج کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کئی اضلاع کے بشمول وقار آباد‘ رنگا ریڈی‘ میڑچل‘ ملکاجگیری‘ سنگا ریڈی‘ میدک‘ سدی پیٹ‘ کاماریڈی‘ نظام آباد‘ نرمل‘ عادل آباد‘ منچریال‘ پیدپلی‘ کریم نگر اور مولوگو میں ہلکی بارش 2.4سے 15.5ایم ایم درج کی گئی ہے۔
جی ایچ ایم سی علاقے میں پچھلے 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش‘ پٹن چیرو(سرکل نمبر22‘ رام چندرپورم‘ اور پٹن چیرو) میں 5.7ایم ایم بارش درج کی گئی ہے۔
نارائن گوڑا(سرکل نمبر19عنبر پیٹ) میں زیادہ سے زیادہ درجہ حررات32.5ڈگری درج کیاگیاہے اورکم سے کم درجہ حررات 22.5ڈگرسنٹرل یونیورسٹی(سرکل نمبر22رام چندرا وپرم اور پٹن چیرو) میں درج کی گئی ہے۔
انہوں نے ریاست بھر اورجی ایچ ایم سی 22جون تک اگلے تین دن دوردراز کے علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ گرج او رچمک کی پیش قیاسی کی ہے