19 مراکز کا قیام ، 20 ہزار عملے کی خدمات سے استفادہ ، اپریل کے دوسرے ہفتہ تک تکمیل کا منصوبہ
حیدرآباد۔6 مارچ (سیاست نیوز) انٹر بورڈ کی سی ای او جئے پردا بائی نے بتایا کہ 10 مارچ سے امتحانی پرچوں کی جانچ کا آغاز ہوگا ۔ گزشتہ سال جانچ کیلئے 15 ہزار عملہ کا نظم تھا جبکہ جاریہ سال 20 ہزار عملہ کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ اسپاٹ مراکز پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سنسکرت و چار مرحلوں میں پرچوں کی جانچ کرنے حکام نے انتظامات کئے ہیں۔ سخت نگرانی میں پرچوں کی جانچ کیلئے سی سی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ انٹر امتحانات چہارشنبہ سے شروع ہوئے جو 25 مارچ تک جاری رہیں گے۔ امتحانات میں 9.96 لاکھ امیدوار امتحان تحریر کررہے ہیں۔ بورڈ نے اس مرتبہ جلد نتائج کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اپریل کے دوسرے ہفتہ تک امتحانی پرچوں کی جانچ تکمیل کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے حصہ کے طور پر اسپاٹ ویلیویشن عمل کو تیزی سے شروع کرنے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ سنسکرت سال اول و دوم کے طلبہ کی جوابی پرچوں کی جانچ کا عمل 10 مارچ سے شروع ہورہا ہے۔ 22 مارچ کو جانچ کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا۔ پہلے انگلش، تلگو، ہندی، ریاضی، پولیٹیکل سائنسیس کی جانچ ہوگی۔ 24 مارچ کو دوسرے مرحلے میں فزکس، اکنامکس کے پرچوں کی جانچ ہوگی۔ 26 مارچ کو تیسرے مرحلے کے تحت کیمسٹری، کامرس کی جانچ ہوگی و 28 مارچ کو چوتھے مرحلے میں ہسٹری، بوٹنی، زوالوجی مضامین کی جانچ ہوگی۔ بورڈ نے جوابی بیاض کی جانچ کا عمل شروع کرنے 19 مراکز قائم کئے ہیں۔ جاریہ سال 2 نئے مراکز میدک اور ورنگل میں قائم کئے جارہے ہیں۔ تمام مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب رہیں گے۔ تقریباً دیڑھ ماہ تک جانچ کا یہ عمل جاری رہے گا۔ 2