تلنگانہ میں 11 فروریکو قومی لوک عدالت

   

حیدرآباد 9 فروری (سیاست نیوز) نیشنل لیگل سرویسس اتھاریٹی کی ہدایت پر 11 فروری کو تلنگانہ میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہائیکورٹ سے تعلقہ سطح کی عدالتوں پر قومی لوک عدالت کا مقصد سیول و کمپاؤنڈیبل کریمنل کیسیس کی عدالت کے باہر یکسوئی کو یقینی بنانا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی ممبر سکریٹری گوردھن ریڈی کے مطابق چیف جسٹس تلنگانہ جسٹس اجل بھویاں کی نگرانی میں 11 فروری کو قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا جائیگا۔ لوک عدالت میں مقدمات کی یکسوئی کیلئے کوئی فیس مقرر نہیں ہے۔ اگر زیرالتوا کیسیس کیلئے کورٹ فیس ادا کی گئی تو اُسے واپس کیا جائے گا بشرطیکہ یہاں معاملہ کی یکسوئی ہوجائے اور لوک عدالت کے فیصلہ کے خلاف کوئی اپیل دائر نہ ہو۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ 11 فروری کو شخصی یا پھر ورچول موڈ میں لوک عدالت سے استفادہ کریں۔ مقدمات کی یکسوئی کے خواہاں افراد صدرنشین و سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویسیس اتھاریٹی سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔ ر