تلنگانہ میں 15 مارچ سےہاف ڈے اسکولس

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : محکمہ تعلیم نے ریاست میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجانے کے بعد 15 مارچ سے تمام اسکولس میں ہاف ڈے کلاسیس چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد تمام سرکاری خانگی اور ایڈیڈ کے علاوہ تمام مینجمنٹ اسکولس 15 مارچ سے صبح 8 تا دوپہر 12-30 بجے آدھے دن ہی اسکولس کام کریں گے ۔ آخری کام کے دن 23 اپریل تک ہاف ڈے اسکولس کام کریں گے ۔ ریاست میں انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز بھی ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں دھوپ کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے 15 مارچ سے ہاف ڈے اسکول چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ 2