16 فروری سے پرچہ جات نامزدگی، 13 مارچ کو چناؤ ، 16 مارچ کو نتیجہ
حیدرآباد 9 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کی ٹیچرس و مجالس مقامی زمرہ کی 2 نشستوں کے چناؤ کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔ آندھراپردیش کونسل کی 13 نشستوں کے ساتھ تلنگانہ کی 2 نشستوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا جسکے انتخابات 13 مارچ کو ہوں گے۔ محبوب نگر، رنگاریڈی اور حیدرآباد اضلاع پر مشتمل ایم ایل سی نشست رکن کے جناردھن ریڈی اور مجالس مقامی زمرہ کے تحت محمد امین الحسن جعفری کی میعاد علی الترتیب 29 مارچ اور 27 مئی کو ختم ہورہی ہے۔ شیڈول کے مطابق 16 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 23 فروری تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 24 فروری کو پرچوں کی جانچ ہوگی جبکہ 27 فروری تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ رائے دہی 13 مارچ کو ہوگی اور 16 مارچ کو بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ کونسل حلقہ جات میں انتخابی ضابطہ اخلاق فوری اثر سے نافذ ہوچکا ہے۔ چیف سکریٹری و چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ الیکشن کے انتظامات کریں۔ آندھراپردیش کی جن 13 اسمبلی نشستوں کے لئے چناؤ ہوگا اُن میں 8 مجالس مقامی، 3 گرائجویٹ اور 2 ٹیچرس زمرہ کی نشستیں ہیں۔ ٹیچرس زمرہ کی نشستیں پرکاشم، نیلور اور چتور اضلاع کے علاوہ کڑپہ، اننت پور اور کرنول اضلاع پر مشتمل ہیں۔ گرائجویٹ زمرہ کی نشستیں پرکاشم، نیلور اور چتور، کڑپہ، اننت پور اور کرنول کے علاوہ سریکاکلم، وجئے نگرم اور وشاکھاپٹنم اضلاع پر مشتمل ہیں۔ ر