زلزلے کی گہرائی5کیلو میٹر درج کی گئی ہے
حیدرآباد۔ نیشنل سنٹربرائے سیسمالوجی(این سی ایس) کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ ریاست کے ضلع وقار آباد میں پیر کے روزریکٹر اسکیل پر 2.5کی شدت سے ایک زلزلہ درج کیاگیاہے۔
این سی ایس کے بموجب جھٹکے ہندوستانی وقت 13:34:02پر محسوس کئے گئے ہیں اور زلزلے کی گہرائی5کیلو میٹر درج کی گئی ہے۔ ہندوستان کو چار سیسمک زونوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔
زون II‘زون III‘ زونIVاور زون V‘ ان زونوں میں زون Vزلزلوں کی زیاد ہ زد میں ہے وہیں زون IIکم حساس مانا جاتا ہے۔ زیادہ تر تلنگانہ زون IIکے تحت آتا ہے‘ مذکورہ ریاست میں زلزلوں کے خطرات کافی کم ہیں۔ تاہم بعض ریاست کے مشرقی علاقے ہیں جو زون IIIکے تحت آتے ہیں۔
وہ ریاستیں ہندوستان میں جہاں پر زلزلوں کے زیادہ خطرات میں ان میں گجرا‘ اتراکھنڈ‘ ہماچل پردیش اورنارتھ ایسٹرین ریاستیں ہیں جو زون Vکے زمرے میں آتی ہیں۔
زلزلے کی شدت کی پیمائش کے لئے
زمین کی سطح کے ہلنے کی وجہہ سے زلزلے آتے ہیں‘ جس کے نتیجے میں لیتھو سافئر توانائی کااچانک اخراج ہوتا ہے‘ جس سے زلزلے کی لہریں پیدا ہوتی ہیں۔ زلزلوں کی شدت مختلف ہوتی ہے اوراگر شدت بہت کم ہوتو بہت سارے لوگوں کی توجہہ نہیں جاتی۔
چونکہ تلنگانہ میں ایک روز قبل پیش آنے والا تلنگانہ کی شدت2.5کی تھی جو 3سے کم ہے اس کو معمولی سمجھا جاتا ہے اس پر کوئی توجہہ نہیں دی گئی ہے
۔تلنگانہ کے علاوہ ایک روز قبل اروناچل پردیش‘ ہماچل پردیش‘ میزورم اور انڈمان نیکوبار میں بھی زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
انڈومان نیکوبار جزیرے میں پیش آنے والے زلزلے کی شدت کافی کم تھی۔ جزیرے میں 4.4شدت کا زلزلہ ہندوستانی وقت 4:13:17کے وقت پیش آیا جس کی گہرائی67کیلو میٹر تھی