تلنگانہ میں 26 اگست تک بی ایڈ داخلوں کیلئے کونسلنگ، اہلیتی صداقت ناموں کی جانچ

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگسٹ (این ایس ایس)تلنگانہ میں بی ایڈ داخلوں کے لئے کونسلنگ جاری ہے اور متعلقہ عہدیداروں نے کہا ہے کہ یہ عمل 22 اگست تک جاری رہے گا۔ داخلوں کے خواہشمند امیدوار مقررہ وقت پر اپنے اہلیتی صداقت نامے داخل کرسکتے ہیں ۔ تلنگانہ کے 200 بی ایڈ کالجوں میں 17,550 نشستیں ہیں جن میں کنوینر کوٹہ کے تحت 13,455 نشستیں بھی شامل ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ(PECET) صداقتناموں کی 26 اگست سے توثیق کی جائے گی۔فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کورس 26 تا 28 اگست صداقتناموں کی جانچ کے بعد داخلوں کے ذ ریعہ منظور کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں حیدرآباد کے نظام کالج اور ورنگل کی کاکتیہ یونیورسٹی میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔