تلنگانہ میں SIR ڈیجیٹلائزیشن کا عمل 60 فیصد مکمل چیف الیکٹورل آفیسر نے پٹن چیرو کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے جائزہ لیا

   

حیدرآباد 17 جولائی ( سیاست نیوز ) : ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (SIR) کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ۔ سدرشن ریڈی نے آج ضلع کلکٹر پرتیک جین کے ساتھ ضلع سنگاریڈی کے اسمبلی حلقہ پٹن چیرو میں واقع سلطان پور ، ایلاپور اور پٹن چیرو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں بی ایل اوز کیمپس کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر چیف الیکٹورل آفیسر نے بوتھ لیول آفیسرس سے راست گفتگو کی ۔ اینومریشن فارمس کی تقسیم ، خانہ پری کے بعد دوبارہ واپسی اور دیگر انتخابی سرگرمیوں سے متعلق معلومات حاصل کی ۔ کیمپس کے معائنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے بی ایل ایز کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ان سے دریافت کیا کہ آیا ان کے پاس پارٹی سے جاری شناختی کارڈ موجود ہے یا نہیں ۔ چیف الیکٹورل آفیسرس نے انتخابی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ الیکشن کمیشن کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا بھر پور فائدہ اٹھایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی اہل ووٹر اندراج سے محروم نہ رہ جائے ۔ انہوں نے اعداد و شمار پیش کرکے بتایا کہ دیہی علاقوں میں اب تک 80 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 45 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ انتخابی عملے کے قریبی تال میل سے یہ عمل کامیابی سے جاری ہے ۔ اگر بی ایل اوز کو انتخابی عمل میں کوئی دشواری پیش آرہی ہے تو وہ فوری اپنے سوپروائزرس سے رابطہ قائم کریں ۔۔ 2/k/b
21 جولائی کو جا ب میلہ