تلنگانہ: نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والا ٹیچر گرفتار

,

   

ونپرتی (تلنگانہ): استاذ و شاگرد کے مقدس رشتہ اس وقت تار تار ہوا جب ایک 26 سالہ اسکول ٹیچر نے 11 سالہ طالبہ کی عصمت ریزی کی۔یہ واقعہ تلنگانہ ریاست کے ونپرتی موضع کے ایک اسکول احاطہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک مقامی اسکو ل میں زیر تعلیم ہے۔ اسی اسکول کے ایک ٹیچر نے اسے اسکول احاطہ میں عصمت ریزی کردی۔ یہ جرم اس وقت سامنے آیا جب لڑکی نے اپنے والدین سے مخصوص مقام سے خون بہنے کی شکایت کی۔

والدین نے پولیس سے رجوع ہو کر ملزم ٹیچر کو خلاف پوسکو کے تحت مقدمہ درج کروایا۔پولیس نے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔