تلنگانہ پنشنرس سماج کا اجلاس

   

حیدرآباد 5 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ پنشنرس سماج کے نائب صدر فراست علی بخشی کے بموجب تلنگانہ پنشنرس سماج کا اجلاس 7 ستمبر کو 10.30 بجے دن بندھن فنکشن ہال ٹولی چوکی مین روڈ میں کارگذار صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم (وٹرنری) کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں جناب ایم ۔ اے کریم جنرل سکریٹری (جوائنٹ ڈائرکٹر ہینڈلوم و ٹیکسٹائیل) تلنگانہ کے پنشنرس کے درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔ دیگر عہدیدار بھی اجلاس کو مخاطب کریں گے۔