حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس کے قائدین 12 اپریل کو گورنر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کریں گے اور دھان کی خریدی اور دوسرے مسائل پر بات چیت کریں گے۔ گورنر پر زور دیا جائے گا کہ وہ دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مداخلت کریں۔ کانگریس 12 اپریل کو مرکز اور ریاست کی حکومتوں کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کرانے تمام اسمبلی حلقوں میں مظاہرے کرے گی۔