تلنگانہ ‘کورونا کے 546 نئے کیس ‘ 458 گریٹر حیدرآباد سے

,

   

حیدرآباد ۔ کورونا وائرس کے پازیٹیو کیسوںکی تعداد میں ہر روز ریکارڈ اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور تلنگانہ میں آج پہلی مرتبہ ایک دن میں 500 زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح گریٹر حیدرآباد کی صورتحال بھی مسلسل ابتر ہوتی جا رہی اور یہاں بھی یومیہ سینکڑوں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ آج ایک دن میں تلنگانہ بھر میں کورونا کے 546 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف گریٹر حیدرآباد میں 458 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح ریاست بھر میں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7,702 تک جا پہونچی ہے ۔ آج ایک دن میں پانچ اموات بھی ہوئی ہیںجن سے مرنے والوں کی تعداد 203 ہوگئی ہے ۔ آج جملہ 154 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ اب تک جملہ 3,506 مریض ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔ دواخانوںمیں مزید 3,363 مریض زیر علاج ہیں۔ آج جو کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 458 کیس حیدرآباد سے 50 کیس رنگا ریڈی ضلع سے 10 کیس جنگاوں سے ‘ چھ کیس میڑچل سے ۔ تین کیس محبوب نگر سے 13 کیس کریمنگر سے ‘ ورنگل رورل اور کھمم سے دو دو اور ورنگل اربن و عادل آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔