تلنگانہ کی اعدادوشمار میں دلچسپ حقائق

   

مردوں کی آبادی کا تناسب 50.3 فیصد خواتین کی آبادی کا تناسب 49.7 فیصد

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی اعدادوشمار رپورٹ میں کچھ دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔ تلنگانہ کی جملہ آبادی میں مرد و خواتین کی آبادی کا تناسب تقریباً یکساں ہے۔ ریاست میں 1,73,92,041 خواتین ہیں اور 1,76,11,633 مرد ہیں۔ جملہ آبادی میں خواتین کا تناسب 49.7 فیصد ہے جبکہ مردوں کی آبادی کا تناسب 50.3 فیصد ہے۔ سال 2011ء میں تلنگانہ کی جملہ آبادی 3,50,03,674 بتائی گئی تھی۔ آبادی کے متعلق قومی کمیشن کے اندازہ کے مطابق سال 2021ء میں تلنگانہ کی جملہ آبادی 3,77,25,000 ہے جو 2031 تک بڑھ کر 3,92,07,000 تک پہنچ جانے کی توقع کی جارہی ہے۔ ان اندیشوں کے مطابق سال 2011 میں تلنگانہ کی آبادی ملک کی آبادی کا 2.89 فیصد تھی۔ سال 2021ء میں تھوڑا گھٹ کر 2.77 فیصد ہوگئی۔ اس طرح سال 2031ء میں مزید گھٹ کر 2.77 فیصد ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ آبادی کے ان اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جارہا ہیکہ ریاست کی آبادی دو دہوں میں ملک کی آبادی میں تقریباً 0.23 فیصد گھٹ جائے گی۔ ریاست میں ہر 1000 خواتین کیلئے 988 مرد ہیں جبکہ اضلاع سوریہ پیٹ، محبوب آباد اور ہنمکنڈہ میں ہر 1000 خواتین کیلئے 996 مرد ہیں جبکہ ضلع رنگاریڈی میں ہر 1000 خواتین کیلئے سب سے کم 950 مرد ہیں۔ سب سے زیادہ خواتین ضلع نرمل میں 1046 ہیں۔ ریاست تلنگانہ کی شہری آبادی 1,37,08,665 ہے جبکہ دیہی آبادی 2,13,95,009 ہے۔ جملہ آبادی میں شہری آبادی کا تناسب 38.9 فیصد اور دیہی علاقوں کا تناسب 61.1 فیصد ہے۔ تلنگانہ میں شرح خواندگی 66 فیصد ہے۔ جملہ آبادی میں 2,06,96,778 آبادی خواندہ ہیں۔ ان میں 89,95,049 فیصد خواتین اور 1,17,01,729 مرد ہیں۔ تعلیمیافتہ افراد میں خواتین کا تناسب 58 فیصد اور مردوں کا تناسب 75 فیصد ہے۔ ریاست میں 6 سال سیکم عمر بچوں کی تعداد 38,99,166ہیں۔ ان میں لڑکیوں کی تعداد 18,81,231 ہے جبکہ لڑکوں کی تعداد 20,17,935 ہے۔ن