تلنگانہ کے اسکولس میں ہر ماہ کے چوتھے ہفتہ کو ’ نو بیاگ ڈے ‘

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے اس تعلیمی سال سے ہر مہینہ کے چوتھے ہفتہ کو اسکولس میں ’ نوبیاگ ڈے ‘ پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس طرح پورے سال میں جملہ 10 ’ نوبیاگ ڈیز ‘ ہوں گے ۔ محکمہ تعلیمات نے حال میں ریاست میں اسکولس کیلئے تعلیمی کیلنڈر جاری کیا ۔ ایجوکیشن سکریٹری وی کرونا کے مطابق ’ نوبیاگ ڈے ‘ شروع کرنا طلبہ کے بوجھ کو کم کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی کاوشوں کا حصہ ہے ۔ حکومت تمام اسکول دنوں میں بیاگ کے وزن کو کم کرنے کے لیے کام کررہی ہے ۔۔