تلنگانہ کے ایک حاجی صاحب کی مکہ مکرمہ میں حالت نازک

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو حجاج کرام کی طبیعت بگڑنے پر مکہ کے النور ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا جن میں ایک حاجی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ مکہ مکرمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ محمد رحمت جو اپنی اہلیہ شمیم بیگم کے ہمر اہ حج کمیٹی کے ذریعہ 28 جولائی کو روانہ ہوئے تھے ، فریصہ حج کی تکمیل کے بعد ان کی طبیعت بگڑی۔ محمد رحمت کو جن کا کورنمبر TSF-507-2 ہے کو النور ہاسپٹل میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ انفیکشن میں کمی واقع ہوئی ۔ تاہم بخار کی شدت برقرار ہے اور وہ ہوش میں نہیں ہیں۔ پروگرام کے مطابق ان کی واپسی 9 ستمبر کو تھی ۔ محمد رحمت اور ان کی اہلیہ عزیز یہ کی بلڈنگ نمبر 216 میں مقیم تھے۔ مکہ مکرمہ میں ساتھی حجاج کرام نے محمد رحمت کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ ایک اور حاجی صاحب جنہیں بخار کے سبب ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ، ان کی حالت مستحکم ہے اور کسی بھی وقت ڈسچارج کردیا جائے گا ۔