حیدرآباد۔11 ۔فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ سے صرف ایک طالب علم نے مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) مین سیشن 1 کے نتائج میں ٹاپ اسکور حاصل کیا جس کا منگل کو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اعلان کیا۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بنی براتا ماجی نے داخلہ ٹسٹ کے پیپر-I (BE/BTech) میں 100 نشانات اسکور کئے اور ریاست میں سرفہرست رہے۔ مجموعی طور پر ملک میں 14 طلباء نے 100 NTA اسکور حاصل کیا۔ آندھرا پردیش کی ایک لڑکی سائی منوگنا گوتھیکونڈہ، جس نے 100 این ٹی اے حاصل کیے جس کو لڑکیوں میں ٹاپر قرار دیا گیا۔