تلنگانہ کے تین آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے تین آئی اے ایس افسران کا مختلف محکموں میں تبادلہ کیا گیا ۔ 2003 بیاچ کی آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر یوگیتا رانا کو تلنگانہ محکمہ تعلیم کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ 2006 بیاچ کے آئی اے ایس افسر کے سریندر موہن کا تبادلہ کمشنر ٹرانسپورٹ کے طور پر کیا گیا ہے ۔ 1997 بیاچ کے آئی اے ایس افسر این سریدھر کو تلنگانہ انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ گذشتہ سال نومبر میں تلنگانہ حکومت نے 13 آئی اے ایس افسران کا مختلف محکموں میں تبادلہ کیا تھا ۔ سمیتا سبھروال جو اس وقت ریاستی مالیاتی کمیشن میں ممبر سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں کو یوتھ ایڈوانسمنٹ ٹورازم اینڈ کلیر ڈپارٹمنٹ میں حکومت کے سکریٹری کے طور پر تبدیل کردیا گیا ہے ۔ ای سریدھر جو اس وقت ممنوعہ اور آبکاری محکمے میں کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں کو حکومت کے پسماندہ طبقات کی بہبود کے محکمے کا سکریٹری بنادیا گیا ہے ۔ انہیں محکمہ اوقاف میں کمشنر کے عہدہ پر فینانس اور پلاننگ کے طور پر بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ انیتارام چندرن جو پی آر اینڈ آر ڈی کی کمشنر کے طور پر کام کرتی ہیں ۔ اب ان کا تبادلہ خواتین کی ترقی اور بچوں کی بہبود کے محکمے میں حکومت کے سکریٹری کے طور پر کیا گیا ہے ۔ جو محکمے ٹرانسپورٹ کے کے المبریتی کمشنر کے طور پر انچارج تھے ۔ اب انہیں جی ایچ ایم سی کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔ کے سریندر موہن جو اس وقت مائنز جیولوی اور انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ میں حکومت کے سکریٹری ہیں ۔ ان کا تبادلہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر کے طور پر کیا گیا ہے ۔۔ ش
یوگیتا رانا سکریٹری محکمہ تعلیم تلنگانہ مقرر
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی آئی اے ایس آفیسر یوگیتا رانا کو تلنگانہ میں سکریٹری تعلیم کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔ یوگیتا رانا آئی اے ایس حال ہی میں مرکز سے اپنے پیرنٹ کیڈر تلنگانہ کو واپس لوٹی ہیں ۔ یوگیتا رانا 2003 بیاچ کی آئی اے ایس آفیسر جو پہلے جوائنٹ سکریٹری محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود حکومت ہند کے طور پر تعینات تھیں ۔۔ ش

187 اسسٹنٹ سب انسپکٹرس کو سب انسپکٹرس کے عہدہ پر ترقی
ڈائرکٹر جنرل پولیس نے احکامات جاری کئے
حیدرآباد ۔10۔جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے پولیس کانسٹبلس کو سنکرانتی تہوار کا تحفہ دیتے ہوئے پروموشن کو منظوری دی ہے۔ 1989 اور 1990 بیاچ میں منتخب ہونے والے پولیس کانسٹبلس کو پروموشن دیا جائے گا ۔ حیدرآباد ریجن کے 187 اسسٹنٹ سب انسپکٹرس کو سب انسپکٹرس کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس جتیندر نے احکامات جاری کئے۔ ملٹی زون 2 کے انسپکٹر جنرل وی ستیہ نارائنا کی منظوری سے ترقی کے احکامات جاری کئے گئے ۔ ترقی کے احکامات پر کانسٹبلس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرس نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ بی آر ایس دور حکومت میں محکمہ پولیس کے ملازمین کے تقررات پر توجہ نہیں دی گئی۔ کانسٹبلس کے پروموشن کا سابق حکومت نے فیصلہ نہیں کیا تھا۔ عدالت میں زیر دوران مقدمہ کا بہانہ کرتے ہوئے پروموشن نہیں دیا گیا۔ کانسٹبلس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرس طویل عرصہ سے پروموشن کی مانگ کر رہے تھے۔1