تلنگانہ کے سرکردہ تعلیمی ادارے حکومت کی امداد کے منتظر

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے سرکردہ تعلیمی ادارے حکومت کی امداد کا انتظار کررہے ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کو حکومت سے دو سو کروڑ روپئے حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کو دو ماہ سے کوئی فنڈس نہیں ملے ہیں ۔ ریاستی محکمہ اعلیٰ تعلیم کے عہدیدار نے کہا کہ وائس چانسلرس نے کوئی پہل نہیں کی ہے حکومت کو شکایت ہے کہ بعض یونیورسٹیاں حکومت کے جاری کئے گئے فنڈس خرچ نہیں کررہے ہیں ۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ انتخابات کی وجہ سے مختص فنڈس کے اجراء میں تاخیر ہوئی ہے ۔۔