تلنگانہ کے ضلع عادل آبادمیں درجہ حرارت9.2ڈگری درج

   

حیدرآباد13 فروری(یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت9.2ڈگڑی سلسیس کل شب درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اسی دوران حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت14.1ڈگڑی اور ساحلی اے پی کے جنگامہیشوراپورم میں 15.6 ڈگری درج کیاگیا۔آئندہ پانچ دنوں میں تلنگانہ، ساحلی آندھراپردیش، یانم اور رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔