تلنگانہ کے غریبوں کو مرکزی اسکیموں کے فوائد سے محروم نہ رکھا جائے

   

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کی کے سی آر حکومت سے اپیل
حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) انتخابات میں سیاست بجا ہے لیکن تلنگانہ کے عوام اور غریبوں کو مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے فواید سے محروم نہ کیا جائے۔ یہ بات مرکزی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیاس و فولاد دھرمیندر پردھان نے کہی۔ اُنھوں نے تنقید کی کہ تلنگانہ کی حکومت مرکز اور ریاست کے مابین تعاون کے جذبہ کو نظرانداز کررہی ہے اور تلنگانہ کے غریب عوام کو مرکزی فلاحی اسکیموں بشمول پردھان منتری آواس یوجنا اور ایوش مان بھارت استفادہ سے روک رہی ہے۔