تلنگانہ کے کئی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار

   

حیدرآباد 25 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں کئی مقامات پر گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ راما گنڈم میں سب سے زیادہ 45.2 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ راما گنڈم کے بعد 45 ڈگری سلسئیس کھمم میں 44.5 ڈگری سلسئیس نظام آباد میں اور 44.2 ڈگری سلسئیس بھدرا چلم میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ تلنگانہ کیلئے اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ گرمی کی لہر کی صورتحال تلنگانہ میں اتوار کو بھی کچھ مقامات پر برقرار رہ سکتی ہے ۔ 27 مئی کو بھی امکان ہے کہ گرمی کی لہر کچھ مقامات پر برقرار رہ سکتی ہے ۔ ریاستی حکومت نے گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسکولس او ر تعلیمی اداروں کی گرمائی تعطیلات کو 11 جون تک توسیع دیدی تھی ۔