تلنگانہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس نے قومی پرچم لہرایا

   

حیدرآباد15اگست ( یواین آئی) تلنگانہ ہائی کورٹ میں یوم آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔چیف جسٹس آلوک ارادھے نے قومی پرچم لہرایا۔ قبل ازیں انہوں نے پولیس کی سلامی لی۔ تقریب سے خطاب میںانہوں نے کہاکہ یہ ایک مبارک دن ہے جب ہم آج 78 واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہمارے آئین کے معمارکے طور پر ایک نیا کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2023 سے جاریہ جولائی تک چار لوک عدالتوں میں 73,786 مقدمات کا تصفیہ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ کے 4.94 کروڑ ادا کیے گئے ۔یکم جولائی سے متعارف 3 نئے فوجداری قوانین نافذ ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ 1950 میں نافذ آئین نہ صرف ایک قانونی دستاویز ہے بلکہ ہماری جمہوریت کی بنیاد بھی ہے ۔ چیف جسٹس نے پرچم کشائی سے قبل ہائی کورٹ سرکاری ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ سدرشن ریڈی ایڈوکیٹ جنرل تلنگانہ ، اے نرسمہا ریڈی چیرمین تلنگانہ بار کونسل، صدر تلنگانہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹ اسوسی ایشن و دیگر موجود تھے ۔