تلنگانہ ہائی کورٹ کو 3 اکٹوبر سے دسہرہ تعطیلات

   

حیدرآباد 24 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ ہائی کورٹ کو 3 اکٹوبر جمعرات سے 11 اکٹوبر جمعہ تک دسہرہ کی تعطیلات رہیں گی اور 14 اکٹوبر پیر سے عدالت عالیہ کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔ دوران تعطیلات اہم موضوعات پر مقدمات کی سماعت کے لئے بنچ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ چنانچہ مفاد عامہ اور دیگر اہم مقدمات کی سماعت کے لئے 9 اکٹوبر کو درخواست داخل کی جاسکتی ہے جس پر 10 اکٹوبر کو سماعت ہوگی۔ ڈیویژن بنچ کے لئے جسٹس اے راج شیکھر ریڈی اور جسٹس ان ریڈی ابھیشک ریڈی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ واحد رکنی بنچ سے رجوع کئے جانے والے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ شریمتی شانتی وردھن ڈپٹی رجسٹرار، شریمتی کے سیلیشی اسسٹنٹ رجسٹرار، شریمتی بی ستیہ وتی اسسٹنٹ رجسٹرار اور شری این چندرشیکھر راؤ اسسٹنٹ رجسٹرار وکیشن آفیسرس ناممد کئے گئے ہیں۔