تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کیلئے وزراء اور حکومت کے مشیروں کی نامزدگی

   

حیدرآباد 25 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے 2 جون کو تلنگانہ کے یوم تاسیس تقاریب کے سلسلہ میں پرچم کشائی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے لئے ناموں کو قطعیت دے دی ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق چیف منسٹر 2 جون کو باغ عامہ میں منعقد ہونے والی یوم تاسیس کی تقاریب میں حصہ لیں گے۔ اُن کے ہمراہ چیف سکریٹری ایس کے جوشی اور ڈائرکٹر جنرل پولیس مہندر ریڈی بھی شرکت کریں گے۔ اِس کے علاوہ 32 اضلاع کے لئے مختلف ناموں کو قطعیت دی گئی ہے۔ یہ قائدین پرچم کشائی انجام دیں گے اور دیگر تقاریب میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ چیف منسٹر کی جانب سے منظورہ ناموں میں شوبھا رانی ضلع پریشد چیرمین (عادل آباد)، واسودیو راؤ ضلع پریشد چیرمین (کتہ گوڑم)، ریاستی وزیر کے ایشور (جگتیال)، حکومت کے مشیر رام لکشمن (بھوپال پلی)، پدما ضلع پریشد صدرنشین (جنگاؤں)، بی بھاسکر ضلع پریشد صدرنشین (گدوال)، دفعدار راجو ضلع پریشد صدرنشین (کاماریڈی)، ریاستی وزیر سرینواس یادو (کھمم)، ریاستی وزیر ای راجندر (کریم نگر)، حکومت کے مشیر اے کے گوئل (آصف آباد)، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ (محبوب نگر) ، حکومت کے مشیر اے کے خان (محبوب آباد)، حکومت کے مشیر راجیو شرما (منچریال)، راجہ منی ضلع پریشد صدرنشین (میدک)، ریاستی وزیر ملاریڈی (میڑچل)، گورنمنٹ وہپ بی وینکٹیشورلو (ملگ)، حکومت کے مشیر انوراگ شرما (ناگر کرنول)، نائب صدرنشین قانون ساز کونسل این ودیا ساگر (نلگنڈہ)، حکومت کے مشیر کے وی رمنا چاری (نارائن پیٹ)، ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی (نرمل)، ریاستی وزیر وی پرشانت ریڈی (نظام آباد)، ٹی اوما ضلع پریشد صدرنشین (پداپلی)، حکومت کے مشیر جی آر ریڈی (سرسلہ)، ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ (رنگاریڈی)، ریاستی وزیر محمود علی (سنگاریڈی)، اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی (سدی پیٹ)، ریاستی وزیر جگدیشور ریڈی (سوریہ پیٹ)، ضلع پریشد صدرنشین سنیتا (وقارآباد)، ریاستی وزیر نرنجن ریڈی (ونپرتی)، ریاستی وزیر ای دیاکر راؤ (ورنگل اربن)، گورنمنٹ وہپ پی راجیشور ریڈی (ورنگل رورل) اور ضلع پریشد صدرنشین بالو نائک (بھونگیر) شامل ہیں۔