حیدرآباد/28 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 459 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 247 مریض صحتیاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 4172 افراد آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 26126 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 546 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 232 کیس درج کئے گئے جبکہ ملکاجگری 28 اور رنگاریڈی میں 60 کیس درج ہوئے۔ سنگاریڈی میں 54 اور ملگ میں 16 کیسوں کا اضافہ عہدیداروں کیلئے تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ ر