تلگودیشم ایم پی وائی ایس آر کانگریس میں شامل

   

حیدرآباد۔18 فبروری ۔(یواین آئی ) مشرقی گوداوری ضلع سے تعلق رکھنے والے تلگودیشم کے عالم پور کے رکن پارلیمنٹ رویندر بابو نے وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔گزشتہ انتخابات میں انہوں نے تلگودیشم کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم آج انہوں نے حال ہی میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی تلگودیشم کے ایک اور رکن پارلیمنٹ اے سرینواس کے ساتھ مل کر و ائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیام گاہ لوٹس پونڈ میں ان سے ملاقات کرتے ہوئے وائی ایس آرکانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ جگن موہن ریڈی نے ان کو کھنڈواپہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا۔