تلگودیشم پر ٹی آر ایس کی اسکیمات کی نقالی کا الزام : کے ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ 25فبروری ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کی طرف سے تلنگانہ میں شروع کردہ اسکیمات کو آندھراپردیش میں تلگودیشم حکومت آندھراپردیش میں روبہ عمل لارہی ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ( چندرا بابو نائیڈو ) ہر روز ہمیں برا بھلا کہا کرتے ہیں لیکن ہماری تمام اسکیمات پر عمل آوری کررہے ہیں ۔ جواں سال ٹی آر ایس لیڈر نے کہا کہ ’’ دو سال قبل ہم نے رعیتو بندھو اسکیم متعارف کیا تھا اور انہیں ( نائیڈو کو ) اچانک کسان یاد آگئے کیونکہ اب الیکشن قریب آچکے ہیں ۔ ’’ کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ انا کینٹین اور پسپوککمکماجیسی اسکیمات میں حکومت تلنگانہ کی طرف سے تائید کردہ اسکیمات کی نقل ہیں ۔ کے ٹی آرنے چندرا بابو نائیڈو کے تمام الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان الزامات سے ان کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہورہا ہے۔