تلگودیشم کو اسمبلی کی 150نشستیں ملیں گی:اداکار ناراروہت

   

حیدرآباد 4 اپریل ( یو این آئی) تلگوفلموں کے اداکار نارا روہت نے پیشن گوئی کی ہے کہ اے پی میں حکمران جماعت تلگودیشم کو اسمبلی کی 150نشستیں حاصل ہوں گی اور چندرابابو نائیڈو حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات سے تلگودیشم دوبارہ برسراقتدار آئے گی۔انہوں نے مغربی گوداوری ضلع میں تلگودیشم کیلئے انتخابی مہم چلائی ۔انہوں نے کہاکہ وہ ریاست بھرکا دورہ کر رہے ہیں اور عوام کے بہتر ردعمل کو دیکھتے ہوئے وہ یہ پیشن گوئی کر رہے ہیں کہ تلگودیشم کو اسمبلی کی 150نشستیں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی دارالحکومت امراوتی کی تعمیر ، پولاورم پروجیکٹ اس حکومت کے سنگ میل ہیں۔