تلگو اسٹار مہیش بابو کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد 6 جنوری ( سیاست نیوز ) تلگو فلم اسٹار مہیش بابو آج کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔اداکار نے اپنے ٹوئیٹر پر بتایا کہ انہوں نے خود کو آئسولیشن میں کرلیا ہے اور علاج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے ان سے رابطے میں آنے والے افراد سے خواہش کی کہ وہ بھی اپنا معائنے کروالیں۔ انہوں نے عوام سے ٹیکہ لینے کی اپیل کی ۔