تلگو دیشم رکن وینکٹ ویرپا کی حلف برداری، حکومت پر تنقید

   

حیدرآباد۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ تلگو دیشم رکن اسمبلی ایس وینکٹ ویرپا کو اسپیکر اسمبلی پی سرینواس ریڈی نے حلف دلایا۔ بعدازاں ایوان میں کے ایشور رکن اسمبلی کی جانب سے گورنر کے خطبہ پر پیش کردہ تحریک تشکر قرارداد پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی کانگریس جی وینکٹ رمنا ریڈی نے ریاستی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ انتخابات کے مکمل ہوئے زائد از ایک ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ریاست میں مکمل طور پر حکومت کی تشکیل عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ انہوں نے مکمل حکومت تشکیل نہ دیئے جانے کی وجہ دریافت کی اور کہا کہ کابینہ کی تشکیل نہ پانے کی وجہ سے ریاست میں نظم و نسق ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کا خطبہ انتخابات میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی تقاریر کے مترادف ہیں۔