تلگو ریاستوں میں موسم خشک رہیگا

   

حیدرآبادیکم ۔جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ و آندھرا پردیش میں آئندہ ہفتہ موسم خشک رہے گا اور سردی میں اضافہ نہیں ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 5یوم میں موسم میں کسی تبدیلی کے آثار نہیں ہیں جبکہ بعض سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ کا امکان ہے ۔ آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں آئندہ ہفتہ مطلع ابرآلود ہوگا ‘ ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے جبکہ تلنگانہ بھر میں مطلع ابر آلود ہونے یا بوندا باندی کا امکان نہیں ہے ۔ عادل آباد ‘کمرم بھیم آصف آباد اور میدک میں درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوسکتی ہے لیکن شہر و نواحی و مضافاتی علاقو ںمیںدرجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان نہیں ہے ۔م