تمام ’اہداف کے حصول‘ تک یوکرین پر حملہ جاری رہے گا، روس

   

ماسکو : روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے مطابق روس یوکرین میں اْس وقت تک کارروائی جاری رکھے گا، جب تک اس کے ’’اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔‘‘ ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یوکرین کو ’غیر فوجی بنایا اور نازیوں سے پاک‘ کیا جائے گا۔ شائیگو کے مطابق ان کا مقصد روس کو’’مغربی ممالک کی طرف سے پیدا کردہ فوجی خطرے‘‘ سے بچانا ہے۔ دوسری جانب ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ روسی افواج کا قافلہ دارالحکومت کییف کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔