تمام اہل صحافی کو اکریڈیشن کی اجرائی

   

خاتون صحافیوں کو 33 فیصد ریزرویشن ، میڈیا اکیڈیمی چیرمین اے نارائن کا تیقن
کریم نگر ۔ 10 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اہلیت رکھنے والے سبھی صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈ کی اجرائی ہوگی تلنگانہ ریاستی میڈیا اکیڈیمی چیرمین اے نارائن نے اطلاع دے سماچار بھون میں ریاستی سطح اکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اے نارائن کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں اکریڈیشن کمیٹی اجلاس میں پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا سے آن لائن درخواستوں کی کمیٹی نے ہر طرح سے جانچ کی تقریباً 80 فیصد جرنلسٹ کو اکریڈیشن کارڈ دیئے جانے کیلئے اکیڈیمی نے منظوری دینے کا فیصلہ کرلیا اس موقع پر اے نارائن نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آن لائن کے ذریعہ اب تک کم و بیش 17 ہزار جرنلسٹوں نے درخواست دے چکے ہیں ۔ نئے اکریڈیشن کارڈ اس اکٹوبر سے 2021 ستمبر تک کارآمد دینے کی اطلاع دی ہے اس مرتبہ پہلی دفعہ اکریڈیشن کارڈ آن لائن پروگرام جاری ہونگے ۔ آن لائن کی وجہ سے اکریڈیشن کارڈ کی اجرائی میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی نہ ہوگی ۔ شفافیت رہیگی اور کہا کہ ملک بھر میں اور کوئی ریاست میں اتنی تعداد اکریڈیشن جاری نہیں کئے گئے صرف تلنگانہ ریاست میں بہت زیادہ تعداد میں اکریڈیشن جاری کئے گئے ہیں اور سہولتیں بھی مہیا کی جارہی ہیں صرف تلنگانہ اس معاملہ میں سرفہرست ہے اور کہا کہ خاتون جرنلسٹوں کو 33 فیصد ریزرویشن دیا جارہا ہے ۔ آن لائن پروگرام ہمیشہ جاری رہیگا ریاست کے سبھی جرنلسٹوں کو اکریڈیشن دیا جائیگا ۔ ہر جرنلسٹ کے ساتھ انصاف کیا جائیگا ۔ آن لائن میں کچھ دشواریاں ہوں تو فوری اس کی یکسوئی کردی جائیگی اب سے ایک ہلپ لائن قائم کی جارہی ہے ۔ فوٹو گرافر جرنلسٹ ، ویڈیوگرافر جرنلسٹ ، میڈیا جرنلسٹ کے علحدہ شناخت رکھی جائیگی اس اجلاس میں کمیٹی ارکان و راحت علی ، بی پنیا کے کویتا سومیا ، وی ششی ، پرکاش ، گنگادھر ، کرن کھرریڈی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈی ڈی سکریٹری ایس وجئے گوپال و دیگر شریک تھے ۔