تنخواہ میں تخفیف اور مالی پریشانی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد 8 جون (سیاست نیوز) تنخواہ کی کمی اور مالی پریشانی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا جو پیشہ سے ایک شوروم میں مارکٹنگ ایگزیکٹیو کا کام کرتا تھا۔ ادی بٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 26 سالہ ونود نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اپنے ہاتھوں کی نسوں اور گلے کی رگوں کو کاٹ لیا اور خودکشی کرلیا۔ پولیس ادی بٹلہ نے یہ بات بتائی۔ ونود ابراہیم پٹنم پٹیل گوڑہ علاقہ کا ساکن نرسمہا کا بیٹا تھا جو بنگلور گیٹ پر واقع شوروم میں کام کرتا تھا۔ چند روز سے یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار اور تنخواہ بھی کم ہونے سے پریشان ہوگیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔