تنزانیہ کی صدر کا دورہ ہند‘ وزیر اعظم مودی سے ملاقات

,

   

نئی دہلی: تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہو حسن تین روزہ سرکاری دورے پرکل نئی دہلی پہنچیں۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اور آٹھ سال بعد تنزانیہ کے صدر کا یہ ا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹر پر کہا کہ تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہو حسن تعلقات کو نئی تحریک دینے کے لیے ہندوستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ پیر کو صدر مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ انہوں نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے مودی دو طرفہ تعلقات پربات چیت کی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کی شام تنزانیہ کے صدر سے ملاقات کی۔تنزانیہ کے وزیر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں 15 معاہدوں پر دستخط ہوںگے اور اگلے تین سالوں میں 10 بلین امریکی ڈالر کی دوطرفہ تجارت ہوگی۔ ہندوستان اور تنزانیہ کے تعلقات 80 کی دہائی تک قریبی تھے۔ تنزانیہ کے اس وقت کے صدر جولیس نیریرے کو 1974 میں جواہر لال نہرو ایوارڈ اور 1995 میں گاندھی پیس پرائز سے نوازا گیا۔ تنزانیہ کے ساتھ تعاون اب گلوبل ساؤتھ میں چین کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے اہم ہے۔تنزانیہ ہندوستان کو معدنیات خاص طور پر سونا برآمد کرتا ہے۔ بدلے میں، ہندوستان تنزانیہ کو پٹرولیم مصنوعات، ادویات اور انجینئرنگ سے متعلقہ مصنوعات برآمد کرتا ہے۔