تنقیدوں پر نہیں مظاہروں پر توجہ مرکوز :اسٹارک

   

کولکتہ ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مہنگے ترین کھلاڑی مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ میڈیا کی تنقید پر نہیں، میری مظاہروں پر توجہ ہوتی ہے۔ایک بیان میں مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ میڈیا میں کچھ نہیں پڑھتا اس لیے مجھے کوئی چیز پریشان نہیں کرتی، دو سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلا، ہو سکتا ہے سست آغازکی یہی وجہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میں ردھم میں واپس آرہا ہوں، اب اچھی بولنگ ہو رہی ہے، 34 برس کا ہو چکا ہوں اپنے کام کے بوجھ سے مطمئن ہوں۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے مزید کہا کہ جو ٹسٹ کرکٹ زیادہ کھیلتے ہیں ان کے لیے ٹی ٹوئنٹی آسان ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں معمولی مظاہروں پر مچل اسٹارک کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ مچل اسٹارک نے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی جانب سے کھیلتے ہوئے لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یاد رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مچل اسٹارک کا 24.75 کروڑ روپے میں معاہدہ ہوا ہے اور وہ سب سے زیادہ مہنگے ترین کھلاڑی ہیں ۔