ممبئی : ارجن تنڈولکر کو آئی پی ایل آکشن میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا اور اس لئے بعد میں ممبئی انڈینس (مکیش امبانی) نے ارجن کو اُن کی اساسی قیمت 20 لاکھ روپئے میں خریدا۔ اب کوئی سچن تنڈولکر کو سمجھائے کہ اُن کا بیٹا MSP (اقل ترین امدادی قیمت) پر فروخت ہوا ہے، اور اسی کی ضمانت کیلئے تو ہندوستان میں کسان احتجاج کررہے ہیں کہ ایم ایس پی کو نئے زرعی قوانین کے ذریعے ختم نہ کیا جائے!