تنہا شیرنی۔ بھگوا دھاریوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہنے والی حجابی لڑکی کی ٹوئٹر پر ستائش۔ ویڈیو

,

   

کالج کے احاطہ میں مذکورہ بہار لڑکی نے بھگوا دھاریوں کی جانب سے روکر جئے شری رام کے نعرے لگانے کے جواب میں اللہ اکبر کے بلند بانگ نعرے لگائے۔

کرناٹک میں منگل کیر وز حجاب کامعاملہ طو ل پکڑنے کے ساتھ حجاب پہنی ہوئی ایک اسٹوڈنٹ کو ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائیرل ہوا جس میں بھگوادھاریوں مذکورہ لڑکی کو گھیر کر ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین اس بہادر لڑکی کے حمایت میں آگے جو بھگوا دھاریوں کی جانب سے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی ہے۔

سوشیل میڈیاپر گشت کررہے ایک ویڈیومیں مذکورہ لڑکی جس پی ای ایس انجینئر نگ کالج کی ہے اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعدکالج کی جانب بڑھتی دیکھائی دے رہی ہے‘ جس کودیکھ کر بھگوا دھاری اسٹوڈنٹس اس کی جانب بڑھتے ہوئے ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے لگے۔

تاہم جب حجاب پہنی ہوئی اس لڑکی نے جوابی وار میں ”اللہ اکبر“ کاجیسے ہی نعرے لگانے شروع ہوئے بھگوا دھاری پیچھے ہٹتے دیکھائی دئے


یہاں پر کچھ ردعمل پیش کئے جارہے ہیں جو ٹوئٹر پر اس تنہا حجاب پہنی ہوئی شیرنی کی حمایت میں ٹرینڈ کررہے ہیں

https://twitter.com/NcAsthana/status/1490983671549263872?s=20&t=2Uyo9mWfv_-7DNP8Y_ASKw
https://twitter.com/nilanjanaroy/status/1490970036319981568?s=20&t=WzukX2TMQEz3vYAzvFg83g