توکمان گیٹ کی حج منزل پر گرنائیڈ پھینکنے کا تھا ارادہ

,

   

مشتبہ دہشت گردوں کا مقصد تھا ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا

نئی دہلی۔ جیش محمد کے گرفتار دو مشتبہ دہشت گرد 29سالہ عبدالطیف غنی عرف عمر عرف دلاوراور 26سالہ ہلال احمد بھٹ سے اسپیشل سل کی تفتیش میں خلاصہ ہوا ہے کہ یہ لوگ توکمان گیٹ علاقے میں واقع حج منزل پر بھی گرنائیڈ سے حملہ کرنا چاہتے تھے ۔

لیکن یہاں یہ کسی کو مارنا نہیں چاہتے تھے ‘بلکہ تناؤ پیدا کرنا ان کا مقصد تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر چار مقامات پر اور حملوں کی تیاری کی تھی۔

ان میں سے کچھ میں گرنائیڈکچھ مقامات پر پھینکنے تھے تا کچھ مقاما ت پر گرنائیڈ ٹائم بم لگاکر لوگوں کا قتل کرنا تھا۔حج منزل کے علاوہ ان کاارادہ ائی جی ایل کی گیس پائپ لائن میں دھماکہ کرنا تھا۔

جو وزیر آباد ناتھ ایسٹ دہلی سے گذر رہی ہے۔ جامعہ مسجد کے آس پاس پرانی دہلی کے بھیڑبھاڑ والے جگہوں کی بھی انہوں نے ریکارڈنگ کی تھی ۔

تاکہ یہاں دھماکہ کیاجاسکے۔ اس کے علاوہ 26جنوری پر راج پتھ ان کے اہم نشانے پر تھا اور اگر یہاں کامیابی نہ ملے تو انڈیاگیٹ پر ہی گرنائیڈ پھینکنا ان کامقصد تھا۔دہلی میں پانچ مقامات پر حملہ کرنے کی شکیل میں ان کا ارادہ وی وی ائی پی کالونیا ں تھیں۔

ان میں سب سے بڑا ٹارگٹ بیوروکریٹ تھے۔ ان میں سے کچھ ایسی کالونیاں کا نشانہ بنانا ان کا مقصد تھا جہاں حفاظتی انتظامات کم تھے۔ ان کا کی نگرانی کرنے والا ابو ماس جیش کاکشمیراپریشن ہیڈ ہے جس کے اشارہ پر ہی یہ لوگ کام کررہے تھے۔

یہ بھی جانکاری لگی ہے کہ ان لوگوں سے بابری مسجد کی ریکارڈ نگ کرنے کے لئے بھی کہاگیاتھا۔ابھی اس بات کی جانکاری نہیں ملی ہے کہ ماس پاکستان میں بیٹھ کر یہ سب اپریٹ کررہا ہے یا کشمیر میں کسی خفیہ مقام کو اپنا ٹھکانہ بنائے ہوئے ہے۔

یوم جمہوریہ سے دو دن قبل اسپیشل سل کے ایس ایس پی اتر سنگھ اور انسپکٹر شیو کمار کی ٹیم نے جیش کے ان دو مبینہ دہشت گردوں کو پکڑ کر دہلی کے محفوظ بنانے کے اس اپریشن میںیہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس معاملے میں دو تین اور مبینہ دہشت گرد پکڑے گئے ہیں‘ جس کو جموں کشمیر نے ان دنوں کے اشارے پر یہ گرفتاریا ں عمل میں لائی ہیں۔

یہ سب لطیف کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ سیل کے ذرائع نے بتایا کہ ان دہشت گردوں نے ہینڈ گرنائیڈ کا ٹائم بم بنانے میں بھی مہارت حاصل کر لی ہے ۔ پوچھ تاچھ میں ان دنوں نے بتایا ہے کہ وہ گرنائیڈ میں بیاٹر ی اورٹائمر لگاکر ریموٹ کے ذریعہ بھی دھماکہ کرسکتے ہیں۔

اسکی ٹریننگ بھی انہوں نے لی ہے ۔ دہشت گردوں کے یہ گروپ آپس میں بات چیت کے لئے واٹس ایپ کا استعمال کرتا ہے۔

ابھی اس تنظیم میں کچھ اور دہشت گردوں کے بار ے میں جانکاری ملی ہے۔ بتادیں کہ دہلی کو دہلادینے کا منصوبہ تیار کرنے والے ان دو مبینہ دہشت گردوں کو سل کی ٹیم نے گرفتار کیاتھا ۔

اس کے متعلق جمعرات کے روز خلاصہ کیاگیاتھا ۔ ان میں سے ایک لطیف کو دہلی سے اور ہلال کو وادی سے گرفتار کیاگیاتھا۔ ان کے پاس سے دو ہینڈ گرنائیڈ ‘ ایک نیم اٹومیٹک پستول اور 26زندہ کارتوس کے بشمول کچھ موبائیل فون وغیر ہ برآمد کئے گئے تھے۔