توہین رسالتؐ کے مرتکب کو سزائے قید

   

لاہور ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ملک کے نئے سائبر کرائم قانون کے مطابق پہلی بار ایک شخص کو توہین رسالتؐ کا مرتکب ہونے پر پانچ سال کی قید بامشقت سنائی ہے۔ ملزم نے سوشیل میڈیا پر توہین رسالتؐ کا ارتکاب کیا تھا جس کا نام ساجد علی بتایا گیا ہے اور وہ شیعہ فرقہ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے 2017ء میں فیس بک پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا تھا۔ پاکستان کے نئے سائبرقانون پریونیشن آف الیکٹرانک کرائمس ایکٹ 2016ء اور پاکستانی تعزیرات کی دفعہ 298-A کے تحت ساجد علی کو سزاء سنائی گئی ہے جس نے اسلام کی مقدس شخصیات کے خلاف قابل اعتراض اور متنازعہ مواد پوسٹ کیا تھا۔