حیدرآباد 29مئی (یو این آئی) حیات نگر تُرکایمجال میںسرکاری اراضیات کو فروخت کرنے حکومت تیاری کر رہی ہے ۔اسپیشل چیف سکریٹری شہری ترقی اروند کمار نے ٹوئیٹر پر کہا کہ آوٹررنگ روڈ حدود میں اپارٹمنٹس/ملٹی پرپز کامپلکس کی تعمیرکیلئے ڈیولپرس اوردیگر کیلئے موقع دیا جارہا ہے ۔ایم ایس ٹی سی پورٹل سے ای آکشن کیاجائے گا۔اس کا شیڈول 31مئی کو جاری کیا جائیگا۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27جون 5بجے شام ہوگی۔رجسٹریشن فیس 1180 روپئے ہوگی جو ناقابل واپسی ہے ۔ای ایم ڈی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ 28جون ہوگی۔پری بڈمیٹنگ 4جون تا16جون ہوگی۔ ای آکشن 30جون کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 600تا700مربع گز 14 پلاٹس،701سے 800 گز کے 10 پلاٹس ، 800 تا 850 مربع گزکے 5 اور 900 تا 1060 گز کے 5 جملہ 34پلاٹس کا آکشن کیاجائیگا۔ ابتدائی بولی فی مربع گز40ہزارروپئے ہوگی۔ای ایم ڈی فی پلاٹ 5,00,000 روپئے ہوگی ۔