تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 35ویں معاملے کی تصدیق

   

بینکاک،17فروری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں ایک چینی خاتون میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے اور ریہاں یہ 35واں معاملہ ہے ۔اس خاتون کے گھر کے باقی نو افراد بھی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے ۔میڈیکل افسروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ صحت کی وزارت کی مستقل سکریٹری نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا،‘‘ہم نے 35ویں معاملے کی تصدیق کرلی ہے اور یہ خاتون چینی ہے جو 60برش کی ہے اور چین سے یہاں آنے کے بعد اسے الگ رکھاگیاتھا۔اس کے گھرکے نودیگر افراد کو بھی انفیکشن ہوگیاتھا اور ان سبھی کا علاج کیا جارہا ہے ۔’’انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 15لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ہیں اور وہ طبی نگرانی میں ہیں۔اس کے علاوہ جاپان اور سنگاپور سے آنے والے سیاحوں کی بھی سختی سے جانچ کی جارہی ہے ۔تھائی لینڈ کے سبھی بین الاقوامی ہوائی اڈوں ،بندرگاہوں پر اس بیماری کو قابو کرنے کے طریقے کار کے نظام کو پوری طرح قائم کرلیاگیا ہے اور جاپان،کوریا اور سنگاپور سے آنے والے لوگوں کی سخت جانچ کی جارہی ہے ۔