تھانے میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ مندم، ایک ہلاک

   

تھانے۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کے دن تھانہ ضلع میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ الہاس نگر میں واقع سچدیو اپارٹمنٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ایک بہت بڑا سمنٹ سلیب فرش پر کرپڑ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور مقامی مجالس کے عہدیدار مقام واردات پر پہنچ گیا اور انھوں نے اس بلڈنگ میں رہنے والوں کو بچالیا تاہم اس میں ایک آدمی ہلاک ہوگیا۔ 13 اگست کو بھی الہاس نگر میں ایک عمارت میں شگاف پڑجانے سے وہ گرنے اور زمین میں دھنسنے لگی تھی۔