ہفتہ کی شام تک بچاؤ کاری میں مصروف ٹیمیں ملبے سے11زخمیوں کو زندہ نکالنے میں کامیاب رہے اور انہیں مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کیاہے۔
تھانے۔تھانے کے بھونڈی میں ایک رہائشی عمارت کے گرنے کے بعد ایک مرد او رایک عورت کے ہلاکت کے بعد 22دیگر کے پھنسے ہونے کاخدشہ ہے‘
یہ علاقہ مہارشٹرا کے چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کا آبائی ضلع ہے‘واقعہ ہفتہ کی دوپہر میں پیش آیاہے‘ علاقائی آفات سماوی انتظام یونٹ کے عہدیداروں نے بتایاکہ تقریبا1بجے دوپہر کے وقت میں اس وقت یہ واقعہ پیش آیا‘ جب ایک 10سالہ قدیم گروانڈ کے ساتھ تین منزلہ عمارت بھیونڈی کے مضافات میں کے وال گاؤں کے وردھامان کمپاونڈ میں گر گئی تھی۔
واقعہ کے فوری بعد ضلع اورپولیس عہدیداروں کے ساتھ ساتھ طبی ٹیم‘ فائر برگیڈ او رتھانے آفات سماوی ردعمل دستہ او ردیگر ایجنسیاں موقع پر پہنچنے کے ساتھ بچاؤ او رراحت اپریشنوں کی شروعات کی۔
مرکزی مملکتی وزیر پنچایت راج‘ کپل پاٹیل جو بھیونڈی لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی رکتے ہیں وہ بھی موقع پر کلکٹر اشوک شنگرے او ردیگر عہدیداروں کے ہمراہ پہنچے۔
ہفتہ کی شام تک بچاؤ کاری میں مصروف ٹیمیں ملبے سے11زخمیوں کو زندہ نکالنے میں کامیاب رہے اور انہیں مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کیاہے۔
بچاؤ کاروں نے اب تک دو نعشیں برآمد کی ہے جس میں ایک عورت لکشمی دیوی مہاتو (26)او رایک مرد نونیت ساونت(40) شامل ہیں اور پولیس کے حوالہ کردیا تاکہ پوسٹ مارٹم اوردیگر امور پورے کئے جاسکیں۔ مزید 22افراد کے ملنے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے اورانہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔