ممبئی:مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے میرا روڈ اور وسائی علاقوں میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 22 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط کر لی ہے ۔ اس کارروائی کے دوران دو غیر ملکیوں سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا، جب کہ پولیس نے ان کے قبضے سے 2 لاکھ 84 ہزار روپے کی غیر ملکی کرنسی اور بھارتی روپے بھی برآمد کیے ہیں۔میرا بھیندر وسائی ویرار (ایم بی وی وی) پولیس کرائم برانچ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مدن بلال نے جمعہ کو میڈیا کو بتایا کہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انجام دی گئی۔ اس اطلاع پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس نے 15 اپریل کو شبینہ شیخ نامی 42 سالہ خاتون کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے 11.8 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی، جس کی بین الاقوامی بازار میں مالیت 17.74 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔شبینہ شیخ سے تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ یہ منشیات اسے ایک نائجیرین شہری نے فراہم کی تھی۔ اس بیان کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 45 سالہ نائجیرین شہری اینڈی یوبابوڈیک اونینیز کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 2.608 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی، جس کی قیمت تقریباً 3.9 کروڑ روپے بتائی گ