تھری ایڈیٹس کا کردار سونم وانگ چک پر مبنی نہیں :عامر خان

   

ممبئی، 17 جولائی (آئی اے این ایس): بالی ووڈ کے سوپر اسٹار عامر خان نے واضح کیا ہے کہ 2009 کی سوپر ہٹ فلم تھری ایڈیٹس میں ان کا مشہور کردار فنسکھ وانگڑو ماہرِ تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک پر مبنی نہیں تھا۔ عامر خان نے یہ بات لندن انڈین فلم فیسٹیول کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی، جہاں ایک مداح نے پوچھا کہ کیا سونم وانگ چک فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے کردار کے لیے حقیقی تحریک تھے؟اس پر عامر خان نے کہا، نہیں، یہ درست نہیں ہے۔ یہ صرف ایک غلط فہمی ہے۔ جب فلم بن رہی تھی، اس وقت نہ وہ اور نہ ہی فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور مصنف ابھیجات جوشی سونم وانگ چک کو جانتے تھے۔عامر نے مزیدکہا کہ میں نے حال ہی میں فلم میں چتورکا کردار ادا کرنے والے اومی ویدیا کی ایک ویڈیو دیکھی، جس میں انہوں نے بھی کہا کہ یہ تصور غلط ہے۔ شاید چتور یہی سمجھتے ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ راجو (راج کمار ہیرانی)، نہ ابھیجات اور نہ ہی میں سونم وانگ چک کو جانتے تھے۔