تہران : ایران دارالحکومت تہران کی تحصیل رے میں پٹرول گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ایرانی وزارت تیل سے وابستہ انرجی نیوز ایجنسی (شنا) کی خبر کے مطابق، ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنی کے جنرل منیجر کرامت ویسکریمی نے بتایا کہ مائع گیس کے گودام میں ایک حادثے کی وجہ سے لگنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے مداخلت کرتے ہوئے قابو پالیا ہے۔
امریکہ میں ہائی اسکول پر مسلح حملہ
نیشویل : امریکہ کے شہر نیشویل کے ایک ہائی اسکول پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 طالبعلم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویل میں مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 9 منٹ پر ‘سولمون ہنڈرسن’ نامی 17 سالہ طالبعلم نے ‘اینٹیاک ہائی اسکول’ کے کیفیٹیریا میں گھْس کر پہلے دو طالبعلموں پر فائر کیا اور بعد میں اپنے آپ کو گولی مار کے خود کْشی کر لی ہے۔