تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے ہیلپ لائین نمبر

   

نئی دہلی : تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ نے اسرائیل پر ایران کے حملوں کے بعد کسی بھی طرح کی مدد کیلئے نئے ہیلپ لائین نمبرس جاری کئے ہیں جن پر ہندوستانی شہری رابطہ کرتے ہوئے درکار مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے اپنے ایکس ہینڈل پر یہ نمبرات پیش کئے ہیںجن میں +989128109115, +98912810109 hvr +98993179567, +989932179359, +98-21-88755103 ہیں۔ ہندوستان نے اسرائیل پر ایران کے حملے سے قبل اپنے شہریوں کو ایران اور اسرائیل کے سفر کے خلاف مشورہ بھی جاری کیا تھا ۔ کل رات دیر گئے کے بعد ایران نے اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں ڈرونس اور میزائیل داغے تھے اور اس کے بعد سارے علاقہ میں کشیدگی میںاضافہ ہوگیا ہے ۔ اسرائیل نے ان حملوں کے جواب میں اپنی جانب سے بھی کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل مزید کوئی فوجی کارروائی کرتا ہے تو اس کا بھی سخت اور پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا ۔ امریکہ نے اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی طرح کی فوجی کارروائی کے خلاف مشورہ دیا ہے ۔