٭ راشٹریہ جنتادل قائد تیجسوی یادو کو اس وقت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی 30 ویں سالگرہ کا کیک ایک چارٹرڈ جہاز میں کاٹا اور یہ تصویریں آن لائن ہوگئی۔ پارٹی ترجمان سنجے سنگھ نے یہ بات بتائی۔ دوسری طرف بی جے پی کے ترجمان نکھل آنند نے کہا کہ یہ ان کے سیاسی کیریئر پر دھبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد جیل میں ہے اور وہ چارٹرڈ جہاز میں اپنی سالگرہ کا جشن منارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ قائدین منہ میں چاندی کے چمچے کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔