تیراکی کے دوران دماغی بیمار لڑکی فوت

   

ہوسٹن ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 10 سالہ لڑکی للی مائی ایونٹ جو دماغ چاٹنے والے وائرس ایموبیا سے متاثر تھی ایک ندی میں تیراکی کے دوران فوت ہوگئی ۔ اس لڑکی کو اکثر ایموبیا کا حملہ ہوتا تھا ۔ تیراکی کے دوران یہ لڑکی اس بیمار ی سے متاثر ہوئی اور اس پر غشی طاری ہوگئی۔ تیراکی کے دوران ایموبیا کا حملہ ہوا۔ واپس آنے کے بعد اسے شدید بخار آگیا اور سر درد ہونے لگا اور کوما میں چلی گئی۔